29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں زلزلہ، درآمد ہونیوالی 3ہزار گاڑیوں کی شپمنٹ نہ ہوسکی
جنگ نیوز -
کراچی....زلزنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث جاپان سے درآمد کی جانے والی تین ہزار سے زائد گاڑیوں کی شپمنٹ نہیں ہوسکی۔ پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین مجید عزیز نے جیونیوز کو بتایا کہ جاپان میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے دونوں ممالک کی تجارت متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اس وقت جاپان کی بندرگاہ پر پاکستان برآمد کی جانے والی تین ہزار سے زائد گاڑیاں موجودہیں مگر ان کی شپمنٹ کو کلیئر نہیں کیا جارہا ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کافی عرصے کے بعد جاپان کو اس سال آم برآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر خراب حالات کے باعث اب اس کی برآمد کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔ مجید عزیزنے بتایا کہ جاپان کو کاٹن ، کاٹن یارن اور گارمنٹس مصنوعات برآمد کیا جاتا ہے اور اس حالیہ تباہی سے برآمدی آڈرز متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فورم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔