29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر زرداری کا خط آج صبح ملا، جواب سیکریٹری دے گا، چودھری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ جسٹس دیدار حسین شاہ کے بارے میں حکومت کا خط آج صبح ان کو مل گیا ہے، انہوں نے یہ خط ابھی پڑھانہیں ، تاہم اس کاجواب ان کاسیکریٹری دے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو میں چودھری نثارکاکہناتھاکہ موجودہ حکومت کے مستقبل کا انحصار ایم کیو ایم کے فیصلے پر ہے ، اگر ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ اسے خوش آمدیدکہیں گے۔