تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں منجمد کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پی آئی اے کے اعلیٰ عہدے داروں کی تن خواہیں منجمد کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ لاہور میں طیارے سے نوجوان کے گرنے کے واقعہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی میں خامی کی نشاندہی کی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ، اسلام آباد میں ڈاکٹر عذرا فضل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پی آئی اے کی مالی حالت بارے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ادارے کے خسارے کی بڑی وجہ وسائل کا غلط استعمال بھی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے ایم ڈی اور ڈائریکٹرز کی تن خواہیں منجمد کردی جائیں اور اشد ضرورت کے بغیر پی آئی اے میں بھرتیاں نہ کی جائیں ۔ سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ لاہور میں طیارے سے نوجوان کے گرنے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں جس سے ایئرپورٹ سیکیورٹی میں خامی کی نشاندہی ہوئی ہے ،سیکیورٹی بہتربنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 26 ایئرپورٹس کے لیے اے ایس ایف اہل کاروں کی تعداد 8900 ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.