تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان کے زلزلے سے زمین اپنے محور سے چار انچ ہٹ گئی

جنگ نیوز -
روم...جاپان میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے زمین اپنے محور سے چار انچ ہٹ گئی۔ جبکہ زلزلے اور سونامی سے جاپان کو سو ارب ڈالر نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اٹلی کے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے طبعی جغرافیہ کے مطابق جاپان کے ساحل کے قریب آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے زمین اپنے محور سے پورے چار انچ دور ہٹ گئی۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں چاروں طرف سے سمندر میں گھرا جاپان کا ملک آٹھ انچ پیچھے ہوگیا ہے۔ زلزلے اور سونامی سے اب تک اٹھارہ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ ایک خبر ایجنسی کے مطابق میاگی کے علاقے میں مزید دو ہزار لاشیں ملی ہیں۔ ایک فرم نے اندازہ لگایا ہے کہ اس آفت سے ہونے والا مالی نقصان سو ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے اور اگر یہ بات درست ثابت ہوئی تو یہ معلوم تاریخ میں دنیا کی مہنگی ترین آفت ہوگی۔ ایک اور فرم کا اندازہ ہے کہ صرف زلزلے کا نقصان پورا کرنے کے لیے انشورنس کمپنیوں کو پندرہ سے 35 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنا ہوگی۔ جاپانی اسٹاک مارکیٹ پہلے ہی گر رہی ہے۔ حکومت کے ملکی قرضے پہلے ہی جی ڈی پی سے دوگنا ہوچکے ہیں تھے اور جاپان جو کچھ عرصہ پہلے دنیا کی دوسری بڑی معیشت تھا، اب چین سے پیچھے جا چکا ہے۔ زلزلے اور سونامی کے علاوہ جاپان ایٹمی تابکاری کے خطرے سے بھی دوچار ہے۔ فوکوشیما میں واقع ایک اور ایٹمی ری ایکٹر میں دھماکے کے بعد تابکاری کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہاں کے چھ میں سے تین ایٹمی ری ایکٹر خراب ہوچکے ہیں۔ جبکہ اوناگاوا کے ایٹمی پلانٹ سے بھی تابکاری اثرات نوٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ امریکا نے اپنے بحری بیڑے کو جاپانی سمندروں سے دور ہٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔ دنیا بھر سے مدد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.