29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ اسمبلی میں چوہدری نثار کے بیان پرتحریک استحقاق پیش
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ )ن( کے رہ نما چوہدری نثار کے بیان پر تحریک استحقاق پیش کی گئی اور بیان کوسندھ کے عوام اورارکان اسمبلی کی توہین قرار دیا گیا ۔ایوان میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور جاپان میں سونامی سے ہلاکتوں پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ عمران لغاری نے مسلم لیگ نواز کے رہ نماچوہدری نثار کے بیان پر تحریک استحقاق پیش کی جس پرشیم شیم کے نعرے لگائے گئے ،ارکان نے کہا کہ اسمبلی ممبران کو باؤنسر کہنا اور کو چیئرمین کو اجرک ٹوپی پہننے کے ریمارکس دیناافسوسناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے سندھ اور پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش کی اور سندھی تہذیب اور ثقافت پر حملہ کیاہے۔ اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے تحریک استحقاق پرہاؤس کمیٹی کے سپرد کردی۔رولنگ کے بعد رکن اسمبلی شرجیل میمن نے تقریر کی کوشش جو اسپیکر نے رد کردی۔رکن اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر کی آنجہانی وفاقی وزیر شہباز بھٹی کو نوبل پرائز کے لئے نامزد کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔دیگر کارروائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ۔