تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدرکاچودھری نثارکوخط موصول ہوا، ایوان وزیراعظم کی تصدیق

جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار کو لکھے گئے خط کی وصولی کی تصدیق ایوان وزیراعظم نے کردی ہے،،11مارچ کی شب کو پہنچائے جانے والے کورنگ لیٹر(coveringletter) پر چودھری نثار کے ملازم اعجاز کا وصولی کے دست خط موجود ہیں ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق صدر کا خط11 مارچ کو رات11 بج کر40 منٹ پرچودھری نثارکی رہائش گاہ پرموجودگارڈ محمد اعجاز نے وصول کیا۔ سرکاری حکام کا کہناہے کہ خط کی وصولی پر گارڈکی تحریر ، ریکارڈ میں موجود ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق صدر نے یہ خط ایک خصوصی نمائندے کے ذریعے بھجوایا تھااور رہائش پر موجود گارڈنے بتایا کہ چودھری نثار لاہور گئے ہیں، اس پر گارڈ کو بتایا گیا کہ خط انتہائی اہم ہے ، اس لئے اس بارے میں انہیں آگاہ کیاجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.