29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میران شاہ ،جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں4افرادہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ...میرانشاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ،ذرائع کے مطابق میزائل حملہ رزمک روڈ پر واقع ملک اسدر کے علاقے میں کیا گیا ، جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر چھ میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی کافی دیر تک علاقے میں جاسوس طیارے پرواز کرتے رہے۔