تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قائمہ برائے خوراک وزراعت کی گڑ کی برآمد پر پابندی کی مخالفت

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ برائے خوراک وزراعت نے گڑ کی برآمد پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاوید اقبال وڑائچ کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا ،جس میں ذیلی کمیٹی کی طرف سے پاکستانی گڑ کی برآمد کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔کمیٹی کو وزرات خوراک و زراعت کے حکام نے بتایا کہ گڑ کی سالانہ برآمد پر پابندی عائد کی گئی تو یہ اسمگلنگ کے ذریعے افغانستان جائے گا۔ سیکرٹری خوراک وزراعت نے کمیٹی کو بتایا کہ کپاس کی بیماریوں میں ہونے والے اضافے کو روکنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے اور آئندہ ایک ہی ورائٹی کو چار سال سے زائد عرصے تک کاشت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.