29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں زلزلہ: ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان
جنگ نیوز -
سنگاپور...جاپان میں زلزے کے بعد تیل کی طلب متاثر ہونے کے خدشات کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔آج ایشیائی مارکیٹس میں نیویارک خام تیل اپریل کے سودے1 ڈالر28سینٹ کمی کے بعد99 ڈالر88سینٹ فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل اپریل کے سودے1 ڈالر39سینٹ کمی کے بعد112 ڈالر45سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق جاپان میں زلزلے کی وجہ سے فی الحال خام تیل کی طلب میں کچھ کمی دیکھی جاسکتی ہے مگر نیوکلیئرپاور متاثر ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں جاپان میں تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔