29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیو ایم پی پی میں لڑائی کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی لڑائی ہوجائے گی انھیں مایوسی ہوگی، کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اور وہ ہورہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست میں ہی بہتری ہے، کچھ عناصر پارٹیوں کو ڈھال بناتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جرائم پیشہ عناصر ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے ایک موقع پر واضح کیا کہ ہر بات ذوالفقار مرزا پر ختم نہ کریں، وہ ہمارے سینئر لیڈر ہیں،وہ اپنا کا م جانتے ہیں اور اپنی ذمے داریاں اچھی طرح نبھارہے ہیں۔