تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں گرفتار چار امریکی ابتدائی تفتیش کے بعد رہا

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور میں سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار چارامریکیوں کو ابتدائی تفتیش کے بعد وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن میں آبدرہ روڈ پرغیر ملکیوں کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں گاڑی سواروں نے اپنا تعارف امریکی شہری کرسٹوفربلاڈیو،کلفٹن جیفری،ایون اینڈری اورجیموتی ویزلے کے ناموں سے کروایا۔ پولیس کے مطابق پولیس اسکواڈ ہمراہ نہ ہونے، گاڑی کے کاغذات کے مطابق نمبرپلیٹ نہ لگانے اوراپنی آمدورفت پولیس کے علم میں نہ لانے کی بنیاد پرحراست میں لے کرتھانہ ٹاؤن میں رکھا گیا۔ امریکی شہری امریکن قونصلیٹ پشاورکے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے چاروں امریکیوں کو اپنی آمدورفت سے پولیس کو آگاہ کرنے، پولیس اسکواڈ کے ہمراہ سفرکرنے اور دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ایسا نہ کرنے پرتادیبی کارروائی کرنے کی وارننگ کے بعد رہا کردیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.