29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس ، چھٹا مراحلہ واپڈا کے محمد صابر نے جیت لیا
جنگ نیوز -
ملتان...ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ واپڈا کے محمدصابر نے جیت لیا،ریس کے شرکا بہاولپور سے ملتان پہنچ گئے۔ ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے چھ مرحلے مکمل ہو گئے،بہاولپور سے ملتان تک کے اس مرحلے میں46 سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔90کلومیٹر کا فاصلہ واپڈا کے محمدصابر نے دو گھنٹے36 منٹ34 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ دوسرے نمبر پرپنجاب کے وقاص محبوب رہے، واپڈا کے محمد ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائیکل ریس کے شرکا ساتویں مرحلے میں ملتان سے ساہیوال کے لئے روانہ ہوں گے۔