29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ کا غیر یورپی ملکوں کیلئے ویز ا قوانین مزید سخت کرنے کافیصلہ
جنگ نیوز -
لندن...برطانوی حکومت نے غیر یورپی ملکوں کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق نئے امیگریشن قوانین کے تحت ویلڈر، بیوٹیشن، اسٹیٹ ایجنٹ، لیبارٹری ٹیکنیشن، اور پلمبر حضرات کے لیے برطانوی ویزے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریجویشن نہ کرنے والے افراد بھی برطانیہ کا ویزا حاصل نہیں کر پائیں گے۔ برطانیہ میں جن پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویزا جاری کیا جاتا ہے ان کی تعداد192 سے کم کرکے121 کردی جائے گی۔ برطانوی وزیرِ امیگریشن ڈیمئن گرین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ غیر یورپی افراد کی بہ نسبت برطانوی اور یورپی افراد برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں حاصل کریں۔ نئی ویزا پالیسی کا اطلاق اپریل2011 سے ہوگا۔