تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات، ایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات اور مختلف امور پر ایم کیوایم کے تحفظات اورمطالبات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق ، وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آبادمیں وزیراعظم سے ملاقات کی ، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال اور ان کے حالیہ دورہ لندن پربات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم گیلانی نے وزیرداخلہ کو ہدایت کی ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اورتعاون کومزیدمربوط بنایاجائے ، تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنایاجاسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.