تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان میں سونامی سے برآمدات متاثر ہوں گی،جاپانی قونصل جنرل

جنگ نیوز -
اسلام آباد...جاپان میں سونامی کی تباہی سے نمٹنیکیلئے تیزی سے کام جاری ہے تاہم فیکٹریاں بند ہونے سے برآمدات متاثر ہوں گی۔یہ بات جاپانی قونصل جنرل ماساہارو ساٹو نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سونامی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں فیکٹریوں میں پیداواری عمل بند ہو گیا ہے جس سے ملک کی برآمدات کم ہو سکتی ہیں۔ ماساہارا ساٹو نے بتایا کہ اس بڑی تباہی سے نمٹنے کیلئے ایک لاکھ فوجیوں کی مدد سے بحالی کا کام بڑے منظم انداز میں ہو رہا ہے اور بڑے پیمانے پر جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان کی جانب سے کسی امدادی ٹیم کے جاپان بھیجے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.