تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قیمتوں کے حساس اشاریے میں اضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -
کراچی...دس مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق قیمتوں کے حساس اشاریے سینسیٹیو پرائس انڈیکس میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ کا رجحان دیکھا گیا۔ دس مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح صفر اعشاریہ دو پانچ فی صد ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ سولہ اعشاریہ سات چھ فی صد کی سطح پر آگیا۔ متذکرہ ہفتے کے دوران آلو، لان کے کپڑے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ، جب کہ سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات، سینسیٹیو پرائس انڈیکس کے تحت، ہفتہ وار بنیاد پر ملک کے17 شہری علاقوں میں تریپن بنیادی اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.