29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا سے اب تک4901پاکستانی وطن واپس آ چکے،دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا سے اب تک4901پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔ آج قاہرہ سے103 اور الجزائر سے6 پاکستانیوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس سے400 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے17 مارچ کووطن واپس لایا جائے گا۔ان پاکستانیوں کو اس پرواز سے فائدہ اٹھانے کا کہا گیا ہے جو طرابلس چھوڑنا چاہتے ہیں۔