29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شجاعت کا الطاف حسین کو فون، صدر سے ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا
جنگ نیوز -
کراچی...مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق گفتگو میں ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوامی مسائل ، جمہوری اداروں کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے جناب الطاف حسین کو صدر مملکت سے کی جانے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک وقوم کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سیداورمسلم لیگی رہنما سردار یارمحمد رند نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگو کی ۔