29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب اسمبلی کے باہر نجی چینل کا کیمرہ مین اندھی گولی سے زخمی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر کوریج کے دوران ایک نجی ٹیلی وژن چینل کا کیمرہ مین نامعلوم سمت سے آنے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ تھانہ قلعہ گوجرسنگھ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آردرج کرلی۔پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں کے کیمپ میں موجود نجی چینل کا کیمرہ فیاض زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرریسکیو1122نے طبی امداد فراہم کی ۔واقعے تھوڑی دیربعد صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم اورلاہورپریس کلب کے صدر سرمد بشیر کا کہناتھاکہ اسمبلی جیسے ہائی سکیورٹی زون میں صحافی کوگولی لگنا باعث تشویش ہے صحافیوں کا احتجاج جاری تھاکہ اپوزیشن لیڈر راجاریاض اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے آکر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔رانا ثنااللہ نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔