تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

جنگ نیوز -
راولپنڈی...آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت چھیاسٹھویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راول پنڈی میں شروع ہوگئی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز ،پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز شریک ہیں۔ کانفرنس میں پاک فوج کے مختلف تربیتی امور اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز سے امن اور استحکام آیا، وہاں پاک فوج کے تعاون سے شروع ہونے والے فوری اثرات کے حامل منصوبوں کی مدد سے سماجی شعبے میں بہتری آرہی ہے۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کل بھی جاری رہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.