29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر زرداری نے پیپلز پارٹی منشور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق منشور کمیٹی سرائیکی صوبے کے قیام کی تجویز کا جائزہ لے کر سفارشات بھی پیش کرے گی۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق صدر زرداری نے کمیٹی کو ہدایات دی ہیں کہ وقت کی ضرورت کے مطابق منشور میں تبدیلیوں کے لیے سفارشات پیش کی جائیں۔ صدر نے پارٹی منشور پر اب تک عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق منشور کمیٹی عوامی مطالبے کی روشنی میں سرائیکی صوبے کے قیام کی تجویز کا جائزہ بھی لے گی اور اس بارے سفارشات پیش کرے گی۔