تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت قرضوں کی مقررہ حدسے تجاوز کر گئی،گورنر اسٹیٹ بینک

جنگ نیوز -
لاہور...…گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار کا کہنا ہے کہ حکومت رواں مالی سال قرضوں کے حصول کی مقررہ حد سے تجاوز کر چکی ہے تاہم اس حدتک محدود رہنے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے ۔باغ جناح لاہور میں اسٹیٹ بینک کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہد کاردار کا کہنا تھا کہ جون میں قرضوں کیلیے ایک ہزار ایک سو بہتر ارب روپے کی حد مقرر کی گئی تھی تاہم ستمبر تک یہ ایک ہزاردو سو نوے ارب تک پہنچ گیا ، جس کی وجہ سیکورٹی اور سیلاب جیسے مسائل تھے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے درمیان قرضوں کی حد پرعمل درآمد ہو رہا ہے اور کوشش ہے کہ قرضوں کی یہ حد جون کی سطح پر واپس آجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.