29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی آئی اے نے عمرہ کیلئیٹکٹ میں2ہزار روپے کا اضافہ کردیا
جنگ نیوز -
کراچی...پی آئی اے نے عمرہ کیلئیکرائے میں2ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آج رات12 بجے تک لاہور جدہ لاہورکی ٹکٹیں پرانے کرائے پر61600روپے فی کس کے حساب سے جاری کی جائیں گی،جبکہ رات12بجے کے بعدیہ کرایہ63ہزار600روپے فی کس ہو گا،واضح رہے کہ پی آئی اے نے مارچ کے پہلے ہفتے میں بھی عمرہ کے کرایوں میں اضافہ کیا تھا،اور یہ کرائے52ہزار روپے سے بڑھا کر61ہزار600روپے کر دیئے تھے،پی آئی اے ذرائع کے مطابق30اپریل کے بعد کرایوں میں مزید اجافے کا امکان ہے۔