تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

روٹی کپڑا دینے کی دعویدار حکومت نے جینے کاحق چھین لیا،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور..جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ روٹی کپڑا مکان دینے کی دعویدار حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں روزانہ تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔ منصورہ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف انقلاب آنا ہے وہی خونی انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی اور احتساب چاہتے ہیں، برسراقتدار طبقہ ناجائز ذرائع پر تو آپس میں شیروشکر ہے لیکن عام آدمی کے لیے حالات کو تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی اور قومی،صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں کررہی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.