تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت کی سانسیں ایم کیوایم کے ہاتھ میں ہیں،چودھری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی آخری سانسوں کی میعادکاانحصارایم کیوایم پرہے،اگرسپریم کورٹ فوج کوبلاتی ہے توفوج کونہیں آناچاہیے،موجودہ بحران سے نکلنے کاواحدراستہ مڈٹرم انتخابات ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیونیوزکے پروگرام ''''کیپیٹل ٹاک'''' میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔چودھری نثار نے کہا کہ ایم کیوایم یاکوئی بھی جماعت اپوزیشن میں آناچاہے تواسکاخیرمقدم کریں گے۔چودھری نثار نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدرزرداری کادیدارحسین شاہ سے متعلق خط صبح ملاہے،تاہم اسے پڑھنے کاوقت نہیں ملا، ان کا کہناتھا کہ خط کا جواب ان کا سیکریٹری دے گا۔ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہشہبازشریف نے نہیں کہاکہ فوج اورعدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت کریں،عدلیہ اورفوج کوکوئی کام ماورائے آئین نہیں کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کیخلاف کرپشن کاکوئی کیس نہیں ہے۔عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہناتھا کہعمران خان شوکت خانم کے نام کوکیش کراتے ہیں،وہ جسے براکہتے ہیں اس سے دوستی بھی کرلیتے ہیں،عمران خان کوسمجھاچکاہوں کہ الزام تراشی سے سیاست نہیں ہوتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.