تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: تشدد کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت8افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کئی دنوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، آج بھی فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت8افراد کونشانہ بنایا گیا۔پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیاسی جماعت کے کارکن کواغوا اورپھر قتل کردیا گیاجس کے بعدعلاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور ہوائی فائرنگ سے بازار بند کرادیا،نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کٹی پہاڑی، منور چورنگی گلستان جوہر،سخی حسن میں مرکزی شارع،نیوکراچی یاروگوٹھ اور لی مارکیٹ کھجور بازار سے مجموعی طور پر 5افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مارکر ہلاک کیاگیا تھا۔پیر کی شب گلشن اقبال کے لیموں گوٹھ اور لیاری کھڈا مارکیٹ میں دو افرادکوگولیاں مار کرہلاک کردیاگیا،کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں آج تین افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کھارادر،اولڈ سٹی اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.