29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان معاملات طے پا گئے
جنگ نیوز -
کراچی...پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان معاملات طے پانے کی اطلاعات ہیں،ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر زداری اورگورنرسندھ عشرت العباد کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات میں ملک کے سیاسی استحکام کیلئے مفاہمت کو ضروری قراردیا گیا ۔اس ملاقا ت میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک بھی موجود تھے جنہوں نے صدر زرداری کو الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ گورنز سندھ صدر سے ایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔دونوں نے رہنماؤ ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلشن شپ پر بھی بات ہوئی۔