تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان کے ایٹمی ری ایکٹر نمبر 2میں دھماکا سنا گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو. . .. ... . جاپان میں ایک اور ایٹمی ریکٹر میں دھماکا سناگیاہے۔جاپانی میڈ یا کے مطابق فوکوشیما پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر2 میں ہوا جس کے بعد اس میں سے بھی تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔دھماکے کے بعد علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔جاپانی حکام کے مطابق ایٹمی ری ایکٹر میں دھماکوں کے باعث مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔جاپان میں حالیہ آنے والے تاریخ کے بدترین زلزلے سے جہاں ہزاروں جانوں کا نقصان ہوا وہیں ایٹمی ری ایکٹرز میں دھماکوں سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.