تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا میں لڑائی جاری،سلامتی کونسل نو فلائی زون پر متفق نہ سکی

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ. . . . . . . . لیبیا کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زوارہ شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لیبیا میں نو فلائی زون بنانے کی تجویز پر کسی متفقہ فیصلے پر نہیں پہنچ سکی،امریکا نے ایک بار پھر قذافی سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔لیبیا میں معمر قذافی کی حامی فوج اورمخالفین کے درمیان کئی مقامات پر لڑائی جاری ہے،سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زوارہ میں باغیوں کو شکست دے کر شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو لیبیا میں نو فلائی زون بنانے کی تجویز پر غور شروع کیا۔روس نے اس تجویز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا،فرانس کے سفیر نے کہا کہ عرب لیگ کی جانب سے نو فلائی زون کی حمایت کے بعد کونسل کو تجویز کی منظوری دے دینی چاہیے۔اقوام متحدہ میں لبنان کے سفیر نواف سلام نے توقع ظاہر کی کہ سلامتی کونسل نو فلائی زون کے بارے میں قرارداد منطور کرلے گی۔امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ڈنمارک کے وزیراعظم لارس راسمسن سے ملاقات کے موقع پر ایک بار پھر کہا کہ قذافی اپنی قانونی حیثیت کھو چکے ہیں اور اب انھیں ملک چھوڑ دینا چاہیے۔دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم یوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کی لڑائی میں ملوث ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔دارالعوام میں تقریر کرتے ہوئے کیمرون نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ قذافی حکومت پر دباؤ بڑھائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.