29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان کے ایٹمی پاور پلانٹس میں چرنوبل جیسے حادثے کا خطرہ نہیں
جنگ نیوز -
ویانا. . . . ... . . آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان کے ایٹمی پاور پلانٹس میں چرنوبل جیسے کسی حادثے کا خطرہ نہیں ، جاپان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزیدزلزلے آسکتے ہیں۔انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ یوکی یا امانو نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زلزلہ اور سونامیایک بہت بڑی قدرتی آفت تھی تاہم جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کوپہنچنے والا نقصان محدود ہے۔ان کاکہنا تھا کہ یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ جیسے کسی حادثے یا تباہی کا خدشہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعدنیوکلیئر پلانٹس خودکار نطام کے تحت بند ہوگئے ہیں۔جاپان میں زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،متاثرہ افراد نے ایک اور یخ بستہ راتپانی اور خوراک کے بغیر گزارا۔امریکی طیارہ بردار جہاز رونالڈ ریگن سے لایا گیا امدادی سامان تاکی ہاما کی بندرگاہ پر اتارا گیا۔ بعد میں اماددی سامان جاپانی امدادی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سینٹرکے سائنسدان ونڈل ہسو نے کہا ہے کہگیارہ مارچ کو جاپان اور اس کے آس پاس جن علاقوں میں زلزلہ آیا تھا وہاں مزیدزلزلے آسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ زلزلہ کب آئے گا تاہم ایک بڑے زلزلے یا سونامی کا خطرہ بہرحالبرقرار ہے۔