تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بحرین میں مظاہرے:سعودی عرب کا ایک اور دستہ بحرین پہنچ گیا

جنگ نیوز -
منامہ.. . . . . . . .بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت ۔اپوزیشن نے سعودی عرب اور امارات کی فوجوں کی آمد کو بیرونی قبضہ قرار دیا تاہم امریکا نے کہا ہے کہ خلیجی فوجوں کی آمد بیرونی جارحیت نہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق بحرین میں ایک پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہیں ۔بحرین میں حکومت کے مخالف مظاہرین نے منامہ کے تجارتی مرکز میں احتجاج کیا۔ جنھیں منتشر کرنے کے لییآنسو گیس کے شیلز اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور رکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔کئی ہفتوں سے جاری شورش کچلنے کیلیے حکومت کی اپیل پر پیر کو سعودی عرب کے ایک ہزار اور امارات کے پانچ سو فوجی بحرین میں داخل ہوئے۔ بحرینی فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خلیجی افواج سے تعاون کریں۔ اپوزیشن نے غیر ملکی افواج کے داخلے کو ملک پر قبضے سے تعبیر کیا ہے۔واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ امریکا بحرین میں خلیجی ممالک کی فوجوں کی آمد کو غیر حملہ یا جارحیت تصور نہیں کرتا، تاہم ایک سوال کے جواب میں جے کارنی نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی افواج بحرین بھیجیں تو یہ تشویشناک بات ہوگی۔ترجمان نے خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پیرس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات میں بحرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.