29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 افراد ہلاک،3 زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . . ... . .کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افرادہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افرادجاں بحق ہوگے۔ہلاکتوں کے واقعات کھارادر، کھڈہ مارکیٹ اور مچھلی میانی میں پیش آئے جبکہ گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب 2افراد زخمی ہوگئے۔