29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان:فوکو شیما ایٹمی ری ایکٹر میں آتشزدگی،تابکاری میں اضافہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کے ایک ری ایکٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تابکاری کے اخراج میں اضا فہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔تابکار ہوا ٹوکیو پہنچنے کا خدشہ ہے اور امریکا نے مزید جوہری ماہرین جاپان بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ جاپان کے وزیراعظم ناؤتو کان نے اب سے تھوی دیر قبل ٹوکیو میں بتایا کہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر چار میں آگ لگ گئی ،ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں آتشزدگی کے بعد تابکاری کے اخراج میں اضا فہ ہوگیا ہے حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ری ایکٹرز کے قرب و جوار میں تابکاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سے انسانی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق ۔تابکار ہوا 10 گھنٹے میں ٹو کیو پہنچنے کا خدشہ ہے۔جاپانی حکومت نے بیس کلو میٹر کے اندر اندر رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے کھڑکی دروازے احتیاطاّ بند رکھیں۔