29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کاتنخواہوں میں اضافے کیلیے اسپتالوں کے اندر احتجاج 15ویں روز بھی جاری ہے ،،صوبائی حکومت کی طرف سے احتجاج کو بلاجواز قرار دینے کے بعد ڈاکٹرز نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کا ایک گروپ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں یکم مارچ سے سراپا احتجاج ہے،، مسلسل 15ویں روز بھی ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور بند رکھے اور مریضوں کا معائنہ وارڈز کے باہر بیٹھ کر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ 17 مارچ سے سڑکوں پر آجائیں گے،،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بیماری سے تنگ ہیں،،اوپر سے ہڑتال سے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو بلا جوازقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا،،پر امن احتجاج ڈاکٹروں کا حق ہے تاہم مریضوں کیلئے پریشانی کا باعث بننا ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتا۔