29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
’کھٹامیٹھا‘ کے بعد ’ہاؤس فل ٹو‘ میں بھی اکشے کی آواز کا جادو
جنگ نیوز -
ممبئی…ایکشن اور کامیڈی سے شہرت کمانے والے بولی وڈ ہیرو اکشے کمار نے گلوکاری کا شعبہ بھی نہیں چھوڑا۔فلم کھٹامیٹھاکے بعد اب وہ ہاؤس فل ٹو میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔بولی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمارجس طرح خطروں سے نہیں گھبراتے،بالکل ایسے ہی انہیں رسک لینے میں مزہ آتا ہے۔شو بز کی دنیامیں ورسٹائل بننے کی خواہش نے انہیں پریا درشن کی فلم کھٹا میٹھا میں گلوکاری بھی کرادی۔ فلم ڈائرکٹرساجد خان کہتے ہیں کہ لوگ یہ بات جانتے ہی نہیں کہ اکشے کمار بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین گلوکار بھی ہیں۔ساجدخان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اکشے کمار ان کی فلم ہاؤس فل ٹو میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔