تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈاکٹروں کی ہڑتال غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے،پارلیمانی سیکریٹری

جنگ نیوز -
لاہور…پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الہی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا گزشتہ برس ہزاروں ڈاکٹروں کو مستقل کیا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقیاں دی گئی ہیں۔ ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھاکر تئیس ہزار روپے ماہانہ کی گئی ہیں اور مزید اضافے کے لئے کوششیں جارہی ہیں ۔ پنجاب حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے لیکن پھر بھی بجٹ کے بعد ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.