تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:ادیزئی میں فورسز کی کارروائی،ایک شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ ادیزئی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو ہلاک اور 3کو گرفتار کیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے نواحی علاقہ ادیزئی میں کارروائی کرتے ہوئے ربنواز خان نامی ایک مقامی شدت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق رب نواز مزاحمت پر مارا گیا جبکہ تین شدت پسند گرفتارکرلئے گئے۔ اس موقع پر گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ شدت پسندوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ربنواز 9 مارچ کو ہونے والے ادیزئی خودکش حملے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.