تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اوباما کی عالمی ترجیحات پر ناقدین ناخوش

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…امریکی صدر براک اوباما عرب خطے میں ہونے والی تبدیلیاں،جاپان کا تباہ کن سونامی، کانگریس میں بجٹ ،قرض اور ملکی حالات سے بے خبر نظر آتے ہیں۔ناقدین اوباما کو بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ کیپٹل ہل اور عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں۔فوری اقدامات نہ کیے گیے تو لیبیا کی خانہ جنگی دہشتگردی کی آماج گاہ بن سکتی ہے۔قذافی اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو بحال کر سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے’فوکس نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں تنازعات نے خانہ جنگی کی صورت اختیار کر لی ہے۔جاپان میں سونامی تباہی مچاتا چلا گیا۔ امریکی کانگریس بجٹ کو پاس نہیں کر سکی۔ہفتے کے آخر میں صنفی تفریق کے موضوع پرصدر اوباما کے ریڈیو خطاب سے پیشانی پر بل پڑے گیے۔ جیسا کہ اوباما نے بڑے بحرانوں کا مقابلہ تحمل سے کیا بعض ناقدین کے نذدیک حال ہی میں اٹھنے والے طوفانوں کے متعلق وائٹ ہاوٴس کے رویے سے صدر کی شخصیت عوام کی نظروں میں اچھے تاثر چھوڑ کینہیں گئی۔دنیا بھر میں افراتفری پھیلی ہے اور اوباما ہفتے کے روز ریڈیو خطاب کو خواتین کے تاریخ ساز مہینے کے نام کر رہے ہیں۔ مرد اور عورت کے درمیان آمدنی کے فرق کے لیے تجویز دے رہے ہیں اس کے بعد صدر اینڈریو ائیر فورس بیس پر گالف کھیلنے چلے گئے۔سابق صدر بش کے مشیر کارل روو نے کہا کہ یہ وقت تفریح کے لئے باہر جانے کا نہیں ہے ، صدر کولیبیا اور بجٹ کے لیے زیادہ وقت دینا چاہیے۔ناقدین کے نذدیک بجٹ،قرض،کٹوتیوں پر صورت حال تشویش ناک ہے۔گھڑی کی ٹک ٹک ، قانون سازوں اور تجزیہ نگار صدر کو بار بار جھنجھوڑ رہے ہیں کہ کیپٹل ہل اور عالمی سطح ہونے والی تبدیلیوں کے لیے وقت نکالیں۔ ہیریٹیج فاوٴنڈیشن کے ایک ڈائریکٹر کہنا ہے کہ اوباما حالات سے مفلوج لگتا ہے ۔لیکن اوباماانتظامیہ کے حکام نے واضح کردیا ہے کہ امریکا تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا نہیں کریگا۔ اگر امریکا نے فوری اقدامات نہ کیے تو لیبیا کی طویل خانہ جنگی دہشت گردی کے لئے ایک بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.