29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈڈیوس پر کل دہرے قتل کی فردجرم عائد کی جائے گی
جنگ نیوز -
لاہور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف دہرے قتل کیس کے جیل ٹرائل کی سماعت کل کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی۔ سماعت کے دوران ملزم ریمنڈ ڈیوس کے خلاف فرد جر م عائد کی جائیگی۔ریمنڈ ڈیوس کیخلاف کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یوسف اوجلہ کرینگے۔ قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد آئندہ سماعت سے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائیگا۔ اس سے پہلے ایڈیشنل سیشن جج نے تین مارچ کو ہونیوالی سماعت میں ریمنڈ ڈیوس کی سفارتی استثنا کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ادھر فیضان اورفہیم فیملی کے وکیل اسد منظور بٹ نے جیو نیوزکو بتایا کہ ریمنڈ کے خلاف کیس مضبوط ہے کیونکہ امریکی سفارتخانہ اس کی ملازمت کا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔