تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان: سونامی سے سے 100ارب ڈالر نقصان، 15ہزار اموات

جنگ نیوز -
ٹوکیو…ایک ہنستا بستا،ٹیکنالوجی کی قوت سے بھرپورجاپان شدیدزلزلے اور سونامی کی بلند لہروں کے بعد غم اور تباہی کی تصویر بن گیاہے۔زندگی قائم رکھنے کیلئے دنیا بھر سے امدادی کارکنان اور اشیا زمینی، ہوائی اوربحری راستے سے جاپان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔شدید زلزلے سے دوچارکیاہوا،جاپان کانقشہ ہی بدل گیا۔ ہریالی ، خوشحالی سب کچھ پانی پانی ہوگیا،سمندرکی10میٹر اونچی لہروں نے سب کچھ نگل لیا۔ چار دن بعد پانی تو اتر گیالیکن تباہی برقرار رہی ،15ہزارافراد موت کی گود میں جا سوئے،تقریباًنولاکھ افراد بجلی ، پانی اور گھروں سے محروم ہیں۔ ریڈ کراس کے مطابق ساحلی قصبےOTSUCHI میں تقریباً10 ہزار افرا ہلاک ہوئے ہیں۔انفرااسٹرکچرمکمل طورپرتباہ ہوچکاہے، معیشت بھی بے حال ہے۔ زلزلے اور سونامی سے جاپان کوپہنچنے والے نقصان کا اندازہ سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے،صرف یہی نہیں جاپان ایٹمی تابکاری کے خطرے سے بھی دوچار ہے۔جاپان حکومت نے اسے انسانوں کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے فوکوشیما سے30 کلومیٹرتک لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔91 ممالک کی ریسکیو ٹیمیں ،امدادی سامان لیے زمینی، ہوائی اوربحری راستے سے جاپان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں،لاپتاافراد کی تلا ش جاری ہے۔تیرتے ملبے سے گزشتہ روز ایک شخص کوزندہ بچایاگیا تو آج ایک گاڑی میں سے بوڑھے شخص کوزندگی مل گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.