تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برطانوی اسلحہ کمپنی کا سعودی عرب کیساتھ رشوت خوری کا انکشاف

جنگ نیوز -
کراچی… وکی لیکس نے یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ کنٹریکٹر برطانوی کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کیساتھ رشوت خوری کا انکشاف کردیا ہے۔ خفیہ سفارتی تار کے مطابق بی اے ای سسٹمز نے شہزادہ ترکی بن نصیر کو دفاعی کنٹریکٹ بچانے کیلئے چوہتر ملین پونڈ کی بھاری رقم ادا کی۔ پیرس میں امریکی سفیر نے مارچ دو ہزار سات میں واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا۔ مراسلے کے مطابق پیرس میں ایک پرائیوٹ میٹنگ کے دوران برطانیہ کی اینٹی فراڈ ایجنسی کے اس وقت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلن گارلک نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس بائی سسٹم کی جانب سے سعودی شہزادے کو 74 ملین پونڈ رشوت دینے کے شواہد ہیں۔ رشوت دینے کا مقصد سعودی عرب کیساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ برقرار رکھنا تھا۔شہزادہ ترکی بن نصیر اس وقت سعودی رائل ایئر فورس ڈپٹی کمانڈر تھے۔ BAE Systems یورپ کی سب سے بڑی اسلحہ کنٹریکٹر کمپنی ہے جبکہ خود برطانیہ سمیت امریکا ، آسٹریلیا ، بھارت اور سعودی عرب کو اس کمپنی کی ہوم مارکیٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بائی سسٹمز کی جانب سے ایک اور سینیئر سعودی عہدیدار اور بیرون ملک سعودی ایجنٹوں کو بھی بھاری رقم دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پیرس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اتنے بڑے گھپلے کے باوجود برطانوی حکومت سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتی جس کے باعث مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.