29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہوابازی کے کرتب دکھاتے میاں بیوی حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور یہ مثال امریکی جوڑے پر پوری طرح صادق آتی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرBrownsvilleمیں ہونے والے ہوا بازی کے مظاہرے کے دوران اپنے نجی ہوائی جہاز کی چھت پر چلنے کا خطرناک کرتب دکھانے والے جوڑے کا جہاز آگ لگنے کے باعث کریش ہوگیا۔KyleاورAmanda Franklinنامی یہ جوڑا ہوائی جہاز پر کرتب دکھانے میں بیحد مہارت رکھتا ہے تاہم Brownsvilleمیں ہونے والے ہوا بازی کے مظاہرے کے دوران اس جوڑے کے نجی جہاز میں آگ لگ گئی اور وہاں موجود شرکاء کے منہ سے چیخیں نکل گئیں۔تاہم اپنے حواس قابو رکھتے ہوئے اس جوڑے نے جہاز کوماہرانہ انداز میں کریش کروایا لیکن دونوں میاں بیوی آگ سے اپنے جسم کو محفوظ نہ رکھ سکے جو 60فیصد تک جھلس گیا۔واضح رہ کہ میاں بیوی کے والد بھی چھ سال قبل اسی طرح کا کرتب دکھاتے ہوئے ہوا میں ٹکراؤ کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔