29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیف اور کرینہ کی شادی بہت جلد متوقع ہے، شرمیلا ٹیگور
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اورسیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ سیف اور کرینہ کپور کی شادی بہت جلد متوقع ہے۔انڈین سینسر بورڈ کی چیف اور بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ شرمیلا کے مطابق سیف اور کرینہ شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور انہیں اس جوڑی کی جانب سے صرف حتمی تاریخ سامنے آنے کا انتظار ہے۔شرمیلاکا اس بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے یہی کہنا تھا کہ ان کی جانب سے سیف اور کرینہ پر جلد شادی کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم اب یہ دونوں خود اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور جلد ہی شادی کی خوشخبری متوقع ہے۔