تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرزئی کے مشیروں نے امریکا کو دشمن بنانے کیلئے سازش کی،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی… دوہزار نو میں امریکی سفیر نے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ افغان صدر کے تین مشیر ملی بھگت سے حامد کرزئی کو تنہا کرنے کی سازش کررہے ہیں جس کا مقصد مغربی ممالک بالخصوص امریکا کو اپنا دشمن بنانا ہے۔ کابل میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ڈیل نے دو مارچ دو ہزار نو کو واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں بتایا گیا کہ صدارتی محل کے تین اہم مشیر محمد داوٴد زئی ، فاروق وردک اور عبدالکریم خرم، دیگر مغربی حمایت یافتہ مشیروں سے صدر کو تنہا کرنے کے علاوہ حامد کرزئی کو غلط مشورے دے رہے ہیں۔ امریکی سفارتکار کرسٹوفر ڈیل نے یہ مراسلہ حامد کرزئی کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد لکھا جس میں ان افراد کا کہنا تھا کہ صدارتی محل کے چیف آف اسٹاف محمد داوٴد زئی ، وزیر تعلیم فاروق وردک اور وزیر اطلاعات و ثقافت عبدالکریم خرم انھیں صدر کرزئی سے ملنے نہیں دیتے اور بیشتر اوقات ملاقات کے دوران تینوں مشیروں میں سے کوئی ایک نہ ایک ضرور موجود ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ رنگین دادفر سپناٹا تک محمد داوٴد زئی کو صدر کرزئی کیساتھ ملاقات کیلئے روک ٹوک کرنے پر اعتراض کرچکے ہیں۔ امریکی سفارتکار کے مطابق تینوں مشیروں کے حزب اسلامی تنظیم سے بھی روابط ہیں تاہم ان تینوں مشیروں کو حامد کرزئی کے کان بھی کہا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.