تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک بھر میں خشک موسم جاری، میدانی علاقوں میں گرمی بڑھنے کاامکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں زیادہ سے درجہ حرارت41سے43ڈگری سینٹی گریڈ ،جنوبی پنجاب میں38سے40ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو،گانچھے ،غذر،ہنزہ نگر میں موسم صاف ہوگیا ہے تاہم اب بھی بالائی علاقوں کے کئی مقامات میں رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔استور میں موسم ابر آلود اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،سوات میں موسم صاف ہے۔بحرین اور کالام روڈ کو بند ہوئے40 روز گزرگئے ہیں اس کے باجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔آزادکشمیر میں بھی سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں تاہم کیل سے تاؤبٹ تک مین شاہراہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔ملک میں چوبیس گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7 کالام میں ریکارڈ کیاگیا۔استور میں منفی4،پشاورمیں14،کوئٹہ میں9،اسلام آبادمیں 11،لاہورمیں14اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت18ریکارڈ کیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.