تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ:آئرلینڈ کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف فیلڈنگ

جنگ نیوز -
کولکتہ…ورلڈ کپ کرکٹ2011کا 34واں میچ آج جنوبی افریقا اور آئر لینڈکے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے میچ میںآ ئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔ آئرش کپتان کا کہنا تھاکہ ان کے خیال میں پچ سارے کھیل ایک جیسا برتاؤ رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آندرے بوتھا کی جگہ ٹرینٹ جونسٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پروٹیز قائد گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ پچ پر رات کے اوقات میں اوس کسی حد تک اثرانداز ہوگی۔ اے بی ڈی ویلیئرز کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ کولن انگرام لیں گے، جبکہ عمران طاہر بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا میچ ان کی ٹیم کے لئے اہم ہے اور وہ آئرلینڈ کو ایک اچھا ہدف دینے کیلئے پرامید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.