تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں موت کارقص،5روز میں 54افراد لقمہ اجل

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ میں حکومت اور اتحادیوں کے مابین تنازعات حل ہوجانے کے اشاروں کے ساتھ ہی کراچی میں بد امنی کی لہرمیں بھی کمی آئی ہے،تاہم گزشتہ رات5افراد کی ہلاکتوں کے ساتھ 5 دن میں54افراد موت کا شکار ہوئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مزید3افراد35 سالہ انیس احمد،22 سالہ شہزاد یوسف اور65 سالہ عمران ہلاک ہوگئے۔ کورنگی سو کوارٹرزسے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعدگولیاں ماری گئیں۔ کورنگی ڈھائی نمبرمیں سیاسی جماعت کے پرچم لگانے والے نوجوانوں پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں30 سالہ لال محمد ہلاک اور دو افراد21 سالہ سید ایاز اور27 سالہ محمد سلطان زخمی ہوئے۔ گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں بھی اسی نوعیت کی ایک کارروائی میں دو سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن، لانڈھی بھینس کالونی، نیو کراچی گودھرا کیمپ میں فائرنگ کے واقعات میں4 افراد زخمی ہوئے۔ کراچی میں بد امنی کی حالیہ لہر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد دو مذہبی رہنماؤں سمیت54 ہوگئی ہے جبکہ30 افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران20 گاڑیاں اور بھاری مالیت کی دیگر املاک بھی جلادی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.