29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیوایم کا وفد آج صدر زرداری سے ملاقات کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کا وفد آج صدر آصف علی زراداری سے ملاقات کریگا۔ایم کیوایم ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں صدر مملکت سے ہونیوالی ملاقات میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وفاقی وزریر داخلہ رحمن ملک بھی شریک ہونگے۔گزشتہ روز گورنر سندھ کی صدر آصف علی زرادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کیلئے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی دوستی جاری رکھی جائیگی، ایم کیو ایم کے تحفظات جائز ہیں، صدر مملکت کوالطاف حسین کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔