29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں تباہی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
جنگ نیوز -
سنگاپور… دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان میں زلزلے کے بعد تیل کی کھپت میں کمی کی توقعات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے سونامی اور زلزلے کے بعد جاپان میں فیکٹریوں اور پلانٹس کے بند ہوجانے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں 2اعشاریہ4فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ جاپان میں خام ایندھن صاف کرنیوالی ریفائنریز 29 فی صد کم استعداد پر کام کررہی ہیں۔ ایشیائی کاروبار میں نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج خام تیل اپریل کے سودے2ڈالر38سینٹ کمی کے بعد98 ڈالر 8سینٹ فی بیرل پرٹریڈ ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ2 فیصد کمی کے بعد111ڈالر43 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔