29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم گیلانی دو روزہ سرکای دورے پرکرغزستان روانہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، کرغزستان کے دو روزہ سرکای دورے پر بشکیک روانہ ہوگئے ہیں۔ کرغزستان جانیوالے وزیراعظم کے وفد میں خارجہ امور کی وزیر مملکت حناربانی کھر بھی شامل ہیں۔ روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو میں وزیراعظم نے دونوں ممالک میں اقتصادی ، سیاسی ، ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کااظہارکیا۔دورے کے دوران ، وزیراعظم گیلانی کرغزستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔